تقریبات/سیمینارز

جی سی ویمن یونیورسٹی میں مسیحی طالبات و ملازمین میں کرسمس گفٹس کی تقسیم

فیصل آباد (94 نیوز) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام صدر انجمن تاجران الحاج نصیریوسف وہرہ نے یونیورسٹی میں کام کرنے والی مسیحی برادری اور طالبات میں کرسمس کی مناسبت سے تحائف تقسیم کیے ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق (تمغہ امتیاز) نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔انہوں نے کرسمس کمیونٹی کو کرسمس کی مبارک باد دی۔ ان کی خدمات کوسراہتے ہوئےانہیں یونیورسٹی کا لازم و ملزوم حصہ قرار دیا ۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ تعلیم پر سب کا برابر حق ہے ۔ یونیورسٹی ہر سال میرٹ پر داخلے دیتی ہے ۔اقلیتی برادری کو تعلیم کے بہتر مواقع دینے کے لئے اوپن میرٹ کے ساتھ ساتھ اقلیتی کوٹے پر بھی داخلے کیے جاتے ہیں ۔ صدر انجمن تاجران نصیر یوسف وہرہ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح سے مکمل آزادی حاصل ہے سرور بٹ نائب صدر انجمن تاجران نے بھی کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے کرسچن کمیونٹی کو اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کی خصوصی تلقین کی ۔ڈئریکٹر سٹوڈنٹ افئیر اسما عزیز نے نصیر یوسف وہرہ کا شکریہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button