تقریبات/سیمینارز

جڑانوالہ میں کسانوں کی رہنمائی کیلئے سرسبز دھان کنونشن کا انعقاد

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی اور محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے باہمی اشتراک سے جڑانوالہ میں کسانوں کی رہنمائی کیلئے سرسبز دھان کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین زراعت، محکمہ زراعت کے افسران اور ترقی پسند کاشتکاروں نے شرکت کی۔تقریب میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے امانت علی سندھو ٹیکنیکل سروسز آفیسر ضلع فیصل آباد و چنیوٹ، عامر واحد گل ڈسٹرکٹ سیلز مینجر جڑانوالہ، محمد عمران حسین ڈیویلپمنٹ مینجر نارتھ-2، اسلام الدین میمن ریجنل سیلز مینجر فیصل آباد ریجن اور ڈاکٹر محمد سعید اقبال فارمر ایڈوائزری سروسز مینجر شریک ہوئے۔پروگرام کے آغاز میں عامر واحد گل نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر امانت علی سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھان پاکستان کی اہم فصلوں میں شامل ہے اور اس کی بہتر و منافع بخش پیداوار کیلئے فاسفورس اور نائٹروجن بنیادی غذائی اجزا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زمینوں کیلئے عام کھادوں کے مقابلے میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی تیزابی اثر والی کھادیں سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارا زیادہ مثر ثابت ہو رہی ہیں، جن کے استعمال سے دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ڈاکٹر محمد سعید اقبال نے کسانوں کو دھان کی فصل میں غذائی اجزا کی اہمیت اور سرسبز نائٹروفاس و کین گوارا کھادوں کے درست استعمال کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ اسلام الدین میمن نے محکمہ زراعت اور کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی جدید زرعی ٹیکنالوجی کے ذریعے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے کوشاں ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ضلع فیصل آباد حافظ عدیل احمد نے حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کیلئے جاری زرعی اسکیموں اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن تحصیل جڑانوالہ رضوان محمود نے دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر تفصیلی گفتگو کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول پیسٹی سائیڈز تحصیل جڑانوالہ مس مرینا شاہد نے دھان کی فصل کو کیڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضی سندھو، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز و ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے خطاب کرتے ہوئے دھان کی بہتر پیداوار کیلئے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی کھادوں کے استعمال کو مفید قرار دیا اور فاطمہ گروپ کی زرعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر تحصیل جڑانوالہ کے ترقی پسند کاشتکار چوہدری سرفراز تارڑ اور رانا فرخ نصیر، جنہوں نے سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارا کھادوں کے استعمال سے گندم پیداواری مقابلہ 2025-26 میں ضلع فیصل آباد میں پہلی پوزیشن حاصل کی، انہیں کمپنی کی جانب سے انعامات اور شیلڈز پیش کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button