National

General Faiz Hameed's early retirement request approved

Islam Abad (94 news) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست جی ایچ کیو کو بھجوائی تھی۔ وزارتِ دفاع نے درخواست منظوری کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھجوا دی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تھے جنہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔

نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کو جی ایچ کیو سے جن 6 ناموں کی سمری موصول ہوئی تھی ان میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینئر لفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا تھا۔

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا نام بھی اس سمری میں شامل تھا اور انہوں نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button