the game

Third T20, Bangladesh to beat Pakistan 125 Off target

Dhaka (94 news) بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف ملا ہے۔

میچ کی پہلی اننگ میں قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لے کر ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنی وکٹوں کا کھاتہ کھولا۔ بنگلا دیش کو میچ میں پہلا نقصان نجم الحسن شانتو کی وکٹ کا اٹھانا پڑا وہ 5 رنز بنا کر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ عثمان قادر کے حصے میں آئی جب شمیم حسین 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی تیسری وکٹ 80 رنز پر گری جب عثمان قادر نے عفیف الحسن کو آؤٹ کیا۔

بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ محمد نعیم کی تھی وہ 47 رنز بناسکے، وسیم نے ان کا اپنی ہی بال پر کیچ کیا۔

میزبان ٹیم کی پانچویں وکٹ نور الحسن کی تھی انہیں بھی وسیم نے ہی آؤٹ کیا جبکہ اننگ کے آخری اوور میں حارث روف کی بال پر محمد اللّٰہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور آخری بال پر دوسرے رن لینے کی کوشش میں امین الحسن 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

یوں میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 124 Scored.

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور عثمان قادر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دھانی اور حارث روف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ڈھاکا میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی ہیں۔

سرفراز احمد نے شاہنواز دھانی کو انٹرنیشنل کیپ دی۔

قومی کرکٹ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔جبکہ فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، خوشدل شاہ، سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، عثمان قادر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت خرابی کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ہی تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ آج کے میچ میں بھی شکست کی صورت میں میزبان ٹیم بنگلا دیش دیش کو کلین سوئپ کی ہزیمت اٹھانا پڑے گی۔

More

Related news

Leave a Reply

Close