قومی

تبدیلی سرکارحکومت کے مطابق پا کستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ابھی کم ہیں

اسلام آباد(94 نیوز) وزیرخزانہ شوکت ترین نےکہا کہ پا کستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں، حکومت غذائی اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

معاون خصوصی غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں، پٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران حکومت غذائی اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، گندم ، چینی اور دالوں کے ذخائر کو برقرار رکھنے کےلیےاقدامات کررہےہیں، حکومت عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے میں پرعزم ہے، اسی تناظر میں حکومت گندم، چینی اور دالوں کے سٹرٹیجک ذخائر کے قیام کیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت 12.5 ملین خاندانوں کو بنیادی ضرورت کی 4 اشیاء پربراہ راست زرتلافی فراہم کررہی ہے جو ملکی آبادی کاچالیس فیصد بنتاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button