قومی

ترجمان آر پی او انسپکٹر ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی کی عمرہ روانگی، عمران بٹ اور ندیم راجپوت کی جانب سے نیک تمناؤں کے ساتھ پھولوں کی مالا اور گلدستہ پیش کیا گیا

فیصل آباد (94 نیوز نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد کے ترجمان انسپکٹر ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی کی عمرہ کی سعادت کے لیے روانگی کے موقع پر ایک پُروقار اور پُرخلوص تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ان کے عزیز دوست عمران بٹ اور ندیم راجپوت نے انہیں پھولوں کے خوبصورت گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر عمران بٹ اور ندیم راجپوت نے کہا کہ عمرہ کی سعادت اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم انعام ہے۔ انہوں نے انسپکٹر ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی کو اس مبارک سفر پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ قبول فرمائے، انہیں اپنی بارگاہ میں حاضری کی سعادت نصیب کرے، عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور وطن واپسی خیریت و عافیت کے ساتھ نصیب کرے۔
تقریب کے دوران موجود شرکاء نے بھی ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاق، خوش اخلاقی اور عوامی خدمت کے جذبے کے باعث پولیس حلقوں میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ان کی عمرہ روانگی پورے حلقۂ احباب کے لیے باعثِ مسرت ہے۔انسپکٹر ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی نے اس محبت، خلوص اور نیک تمناؤں پر عمران بٹ، ندیم راجپوت اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کی دعاؤں کے طلبگار ہیں اور حرمین شریفین میں وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، امن و استحکام، پولیس فورس کی کامیابی اور پوری قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی سے مصافحہ کیا، ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کامیاب و مقبول عمرہ کی دعا کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button