قومی

تبدیلی سرکار نے مہنگائی اور بے روز گاری بڑھا کر جینے کی آرزو ختم کر دی

فیصل آباد(94 نیوز) تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے مہنگائی اور بے روز گاری بڑھا کر جینے کی آرزو ختم کر دی۔

سرپرست بین المذاہب روا داری کونسل پاکستا ن ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے منی بجٹ کے ذریعے17فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت کو کہا کہ کنٹیٹر پر کھڑے ہو کر بلند و بالا دعوے بڑے بڑے وعدے سستی بجلی‘ روٹی‘ کپڑا‘ مکان‘ روزگار مہیا کرنے کے نام پر ووٹ حاصل کر کے مہنگائی بے لگام ہر طرف بے روز گاری‘ غریب فاقہ کشی پر مجبور کر کے دنیا سے رخصت ہونے لگے ہیں خدا کے لئے فوری شاہانہ طرز زندگی ختم کرتے ہوئے وزراء کی فوج کم اور ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ کاروبار پروان چڑھنے کے ساتھ روز گار کے مواقع پیدا ہوں اور لوگ با آسانی اپنا گھر چلا سکیں –

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button