قومی

شہر میں کوئی مین ہول ڈھکن کے بغیر نہ ہو، کمشنر زاہد حسین

فیصل آباد(94 نیوز) ڈویژنل کمشنر زاہد حسین کی زیر صدارت عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے مین ہولز وڈرینز کو کور کرنے، مین روڈز پر واقع سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کے باہر بچوں کو روڈ کراسنگ کے لئے زیبرا کراسنگ وسپیڈ بریکرز کے قیام، سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کرنے، سیوریج سسٹم کی بحالی، صفائی آپریشن، پٹرول پمپس پر واش رومز کی صفائی سمیت دیگر جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

ڈویژنل کمشنر نے واسا، پی ٹی سی ایل اور سوئی گیس کو مین ہولز کی مسلسل چیکنگ کرنے اور بغیر کور ہولز کو فوری ڈھکن لگانے کی تاکید کی اور سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ سینٹری ورکرز کو بھی مین ہولز کی چیکنگ کا ٹاسک دیں تاکہ کسی بھی جگہ کوئی مین ہول کھلا نہ رہے۔

انہوں نے پی ایچ اے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو آپس میں مربوط رابطہ استوار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کوڑا کرکٹ کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگایا جائے جبکہ پی ایچ اے دستیاب جگہوں پر پلانٹیشن کرے تاکہ صاف ستھرا ماحول نظر آئے۔انہوں نے متعلقہ تمام محکموں کو اپنے ذمہ ٹاسک انتہائی ذمہ داری سے انجام دینے کی تاکید کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوامی بہبود کے اقدامات کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہوگالہذا کارکردگی واضح نظر آنی چاہیے۔انہوں نے پٹرول پمپس کی انسپکشن کے لئے سول ڈیفنس کوبھی اہداف تفویض کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button