قومی

بلوچستان بلدیاتی انتخابات، آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا، سیاسی جماعتوں میں جے یو آئی ف سب سے آگے

کوئٹہ (94 نیوز) بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا، اب تک ایک ہزار 456 نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کر لیں۔

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سیاسی جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سب سے آگے ہے۔ جے یو آئی نے کارپوریشن کی 14، میونسپل کمیٹیوں کی 57 اور یونین کونسلوں کی 185 نشستیں جیت کر اپنی نشستوں کی تعداد 256 تک پہنچا لی ہے۔

حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی 213 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پشتون خوا میپ 95 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔

بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی نے 93 سیٹیں حاصل کی ہیں جبکہ اختر مینگل کی جماعت بی این پی نے 78 سیٹیں جیتی ہیں۔

پیپلزپارٹی 58 اور بی این پی عوامی 43 سیٹوں پر کامیاب ہوئی ہیں، اسی طرح اے این پی کو 24 اور پی ٹی آئی کو 23 نشستیں ملی ہیں۔

جمہوری وطن پارٹی نے 18، مسلم لیگ (ن) نے 15 نشستیں جبکہ جماعت اسلامی نے 7 سیٹیں حاصل کی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button