کامرس

باسمتی چاول کی جنگ، پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کو شکست دیدی

اسلام آباد (94 نیوز) عالمی سطح پر باسمتی چاول کی ملکیتی جنگ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول کو پاکستانی پراڈکٹ قرار دیدیا۔ یورپی یونین سے بھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے کی توقع ہے، معروف تاجروں نے تاریخ کھنگال کر ثابت کر دیا کہ باسمتی پاکستان کی پیداوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق باسمتی چاول پر پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھارتی دعوٰٰی مسترد کر دیا۔ یورپی یونین میں بھی بھارت جلد منہ کی کھائے گا، پاکستانی تاجر شمس الاسلام نے تاریخی شواہد سے ثابت کردیا کہ باسمتی پاکستان کے ضلع حافظ آباد کی پیداوار ہے۔

پاکستان کے بازاروں میں عمدہ، خوشبودار اور مناسب قیمت پر باسمتی چاول موجود ہے، جس کی برآمد بڑھ کر 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔باسمتی کی عالمی مارکیٹ 27 ارب ڈالر پہنچنے کی توقع پر بھارت پاکستانی مارکیٹ پر قبضے کا خواب دیکھنے لگا۔

معروف ایکسپورٹر چوہدری تنویر کے مطابق انڈیا کے پاس باسمتی چاول ہے ہی نہیں، پاکستانی باسمتی دبئی جاتا ہے جہاں پاکستانی چاول کو بھارت اپنا برانڈ بنا کر آگے فروخت کرتا ہے۔

فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کو دی گئی بھارتی معلومات کے مطابق 1965 سے پہلے بھارت سے باسمتی چاول کا ایک دانہ بھی برآمد نہیں کیا گیا، جبکہ پاکستان 1960 میں یورپ اور خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک کو باسمتی برآمد کرتا تھا۔

تاجر شمس الاسلام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باسمتی کا مسئلہ یورپی یونین میں تاخیر کا شکار ہے، تاہم تاخیر کے باوجود حقوق ملکیت دانش کا قانون اصل تخلیق کار کو تحفظ فراہم کرتا ہے،بھارت کے اعتراضات بے بنیاد ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پیٹنٹ کی بات جب سے شروع ہوئی تب سے اس کی اہمیت بڑھ گئی اور جغرافیائی تحفظ کی بات سانے آئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button