بین الاقوامی

افغانستان، ایجنسی کے باہرخودکش دھماکا، 77 افراد ہلاک،40 سے زائد زخمی

غزنی (94 نیوز) افغانستان کے  شہر غزنی میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 77 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد این ڈی ایس کے ملازمین ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خود کش حملے میں افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ۔

دھماکے کے بعد افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں فورسز کے فضائی حملے میں 35 طالبان جاں بحق ہو ئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button