National

The FDA’s 11 Decision to perform various services now through e-biz Punjab portal instead of single window

Faisalabad (94 News City Reporter) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (FDA) نے ادارے کی اہم سروسز کو ڈیجیٹل نظام کے تحت فراہم کرنے کے تسلسل میں مزید 11 اقسام کی درخواستوں کی وصولی، پراسیسنگ اور منظوری کا عمل ون ونڈو کاؤنٹر کی بجائے ای بز پنجاب (e-Biz Punjab) پورٹل کے ذریعے انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو گھر بیٹھے ادارہ کی سروسز میسر ائیں۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے باقاعدہ احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور شعبہ جات کو ہدایت کی ہے کہ ان احکامات پر فوری اور سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وہ ایک اجلاس میں “Goat of Punjab” پورٹل کے ذریعے ادارہ کی سروسز کی صورت حال کا جائزہ لے رہے تھے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ایف ڈی اے کی جانب سے مزید گیارہ نوعیت کی درخواستیں صرف ای بز پورٹل کے ذریعے وصول اور پراسیس کی جائیں گی جن میں1۔ بلڈنگ پیریڈ میں توسیع (Building Period Extension)2۔ تصدیق شدہ / مصدقہ نقول کا حصول (Certified / Attested Copies)
3۔ ڈپلیکیٹ فائل کا حصول (Duplicate File)
4۔ مالک کے نام کی درستگی (Correction of Owner Name / CNIC) 5۔ پلاٹ کا تبادلہ (Exchange of Plot) 6۔ استثنیٰ کا خط (Exemption Letter)
7۔ استثنیٰ کی منظوری (Grant of Exemption)
8۔ پلاٹ پر حق یا دعوے کا اندراج (Lien Marking)
9۔ پلاٹ پر درج حق یا دعوے کا خاتمہ (Lien Removal) 10۔ جائیداد کی ملکیت کا سرٹیفکیٹ (Property Ownership Certificate) 11۔ عدالتی حکم کے تحت جائیداد کی ملکیت کی منتقلی (Transfer of Property Ownership – Court Order) ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ تمام سروسز کے لیے مقررہ فیس، واجبات اور دیگر سرکاری ادائیگیاں بھی ای بز پورٹل کے ذریعے ہی وصول کی جائیں اور درخواستوں کی پراسیسنگ سمیت تمام متعلقہ امور اسی ڈیجیٹل نظام کے تحت مکمل کیے جائیں۔ اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد اور باہمی رابطے کے ذریعے سروسز کی مؤثر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قواعد و ضوابط اور پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایف ڈی اے کے دفتری اور عوامی خدمات کے نظام کو جدید ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، درخواستوں کی وصولی اور پراسیسنگ میں شفافیت کو فروغ دینا اور شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سہل اور مؤثر سروسز کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ ای بز پنجاب پورٹل کے ذریعے ان خدمات کی فراہمی سے شہریوں کے لیے درخواستوں کی آن لائن پراسیسنگ کا نظام مستحکم ہوگا اور ادارے میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ میں مزید پیش رفت ہوگی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button