National

FDA's intensive operation against illegal constructions continues

Faisalabad(94 news) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف رہائشی کالونیوں میں کارروائی کرتے ہوئے نقشے کی منظوری کے بغیرتعمیرات اور تعمیراتی عمل میں منظورشدہ نقشہ کی خلاف ورزی پر چار پلاٹس کو سربمہر کرکے تعمیرات کو روک دیا۔ اس قانون شکنی پر قصورواروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھیج دئیے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف کالونیوں میں جاری تعمیرات کو چیک کیاتو ملت ٹاؤن میں پلاٹ نمبر188-Fاور پلاٹ نمبر33-Fپر بلامنظوری نقشہ تعمیرات کی جارہی تھیں جبکہ گلشن کالونی میں پلاٹ نمبر432 پر تعمیرات میں منظورشدہ نقشہ کی خلاف ورزی پائی گئی اس طر ح علامہ اقبال کالونی میں پلاٹ نمبر9-Bپر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی تھی جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ لاز کی خلاف ورزی پر پلاٹس کو فوری طور پر سیل کرکے تعمیرات کو روک دیاگیااور قصورواروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں برائے سماعت پیش کردیے گئے۔ مالکان سے کہاگیاہے کہ وہ قانون شکنی سے باز رہیں اور تعمیرات شروع کرنے سے قبل باقاعدہ بلڈنگ پلان کی منظوری حاصل کریں۔علاوہ ازیں تمام تر تعمیرات نقشہ جات کے مطابق ہونی چاہیے بصورت دیگرعدم تعمیل کی صورت میں مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے انتباہ کیاگیاہے کہ رہائشی وکمرشل عمارات کی تعمیرات کے سلسلہ میں بلڈنگ لاز ودیگر قواعد وضوابط کی پابندی کو یقینی بنایاجائے تاکہ ناقص،غیر معیاری اور فنی خرابیوں کی تعمیرات کی روک تھام ہوسکے اور کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close