قومی

ایف ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری، خلاف ورزی کرنیوالوں کےچالان عدالت کو بھجوا دیئے

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال کالونی کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کا صفایا کر دیا اور تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان اٹھا کر قبضہ میں لے لیا گیا۔ تجاوزات میں ملوث دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ انسپکٹرز اسلم انصاری، ثنااللہ جٹ اور دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے علامہ اقبال کالونی سمندری روڈ میں انسپکشن کی تو مختلف بازاروں میں دکانداروں کی طرف سے کاروباری سامان رکھ کر عوامی راستوں کو روک رکھا تھا جن کے خلاف کارروائی کرکے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا اور شاہراہوں و راستوں کو کلئیر کردیا گیا۔ تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان قبضہ میں لےکر قصوروار دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔ دکانداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ اپنی دکان کی حدود رہیں اور سٹرکوں، فٹ پاتھ اور عوامی گزرگاہوں کو سامان رکھ کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں ورگرنہ مزید خلاف ورزیوں پر قصور واروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button