کھیل

ورلڈکپ پاک بھارت میچ کی گیند اور ٹاس کتنے ڈالرز میں فروخت ہوئے؟

لندن(94 نیوز) ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین 16جون کو کھیلے جانے والا میچ اپنی تلخ یادوں کے ساتھ قصہ پارینہ بن چکا تاہم اس میچ کے بارے میں کئی خبریں اب بھی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں اور لوگوں کی دلچسپی روایتی ٹیموں کے حوالے سے اب بھی برقرار ہے ،ورلڈ کپ کے اس اہم ترین میچ میں استعمال ہونے والی گیند 2 ہزار 150 ڈالر میں فروخت ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا نے یادگاری اشیافروخت کرنے والی ویب سائیٹ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے جس کےمطابق روایتی حریفوں کے مقابلے میں استعمال ہونے والا گیند 2150 ڈالرز میں فروخت ہوا جبکہ میچ میں ٹاس کیلیے استعمال کیا جانے والا سکہ ایک ہزار 450ڈالر میں خریدا گیا ہے ۔اور تو اور پاک بھارت میچ کی سکور شیٹ ایک ہزار ایک سو ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔یاد رہے ورلڈکپ کے لیگ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89رنز سے شکست دی تھی ۔ دریں اثنا بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین سیمی فائنل میں استعمال ہونے والی گیند کی قیمت 850ڈالر میں دستیاب ہے،اسکور شیٹ 400اور ٹاس کا سکہ 350میں بیچا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button