تقریبات/سیمینارز

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام فرید ملت سکالرشپ ایواڈز کی تقریب کا انعقاد

فیصل آباد(94 نیوز) منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان کے زیراہتمام فیصل آباد زون میں فرید ملت سکالرشپ ایواڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں فیصل آباد زون کے40 منہاج سکولز کے ہونہار پوزیشن ہولڈرز طلباء کو 10لاکھ روپے کے سکالرشپ اور اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی اسناد دی گئیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر آپریشن محمدشعیب طاہر، صدرمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سنٹرپنجاب حاجی محمدامین القادری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد زون محمد شکیل چوہدری، صدر ڈسٹرکٹ بارفیصل آبادمیاں انوارالحق، ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزڈاکٹرحبیب الرحمان، محمداکرام غوری، میاں کاشف محمود، خالدمصطفوی ایڈووکیٹ، رانارب نواز، ملک شبیرایڈووکیٹ، عدیل چیمہ، عمیرحنیف، راناغضنفرعلی اور غلام محمدقادری نے شرکت کی۔ منہاج سکولز کے پرنسپلز کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈز اور مہمانانِ گرامی کو گیسٹ آف آنر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ محمدشعیب طاہرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترقی اور خوشحالی کی چابی تعلیم یافتہ باکردار نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، تربیت کے بغیر تعلیم بے فائدہ ہے۔نوجوان علم و تحقیق کے ساتھ دائمی رشتہ استوار کریں اور کردار کو شفاف رکھیں۔انہوں نے فرید ملت سکالرشپ ایواڈز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی۔صدرمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سنٹرپنجاب حاجی محمدامین القادری نے کہا کہ تعلیم، تحقیق اور تربیت منہاج سکولزکا طرہ امتیاز ہے۔ اپنے بہترین نظم و نسق اور بلند تحقیقی معیار کی بدولت منہاج سکولز کا شمار ملکی اور بین الاقوامی سطح کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ صدر ڈسٹرکٹ بارفیصل آبادمیاں انوارالحق نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھنا لمحہ فکریہ ہے ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا کلچر اختیار کرنا ہے یہی ہماری اقدار اور آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button