بین الاقوامی

امریکی شخص نے پڑوسیوں کے گھر فائرنگ کر کے پورا خاندان مار دیا

نیو یارک (94 نیوز) امریکہ میں پڑوسیوں کے رات کے وقت شور سے منع کرنے پر پڑوسیوں کا پورا خاندان موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں فرانسسکو اوروپیزا نامی  38 سالہ شخص اپنے لان میں اسلحہ چیک کرتے ہوئے بار بار فائرنگ کر رہا تھا۔ رات کے وقت سونے کی کوشش میں مصروف ہمسایوں نے اسے منع کیا کہ شور مت کرو، ہمیں سونے دو۔ 

فرانسسکو کو عام سی شکایت اتنی بری لگی کہ ہمسایوں کے گھر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور 8 سالہ بچے سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا، بعد ازاں ملزم فرار ہو گیا۔  پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button