قومی

فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کی مزدور ریلی پر فائرنگ کی مذمت

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کا اجلاس چئیرمین میاں ندیم احمد کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں 23 مارچ کو لیبر قومی موومنٹ مزدور ریلی پر فائرنگ کی بھر پور مذمت کی گئی، این جی اوز نیٹ ورک کے ممبران نے کہا کہ مزدور اپنا حق لینے کے لئے پرامن طور پر ریلی نکالے ہوئے تھے جن پر مبینہ طور پر غنڈہ گردی کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی جس سے مزدور زخمی ہوئے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں، اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں مزدوروں پر گولیاں چلانا آمریت کی نشاندہی ہے۔ جمہوری دور مین بھی اپنا حق مانگنا جرم بن گیا ہے، اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین محمد سلیم چوہدری، وائس چئیرمین ڈاکٹر محمد ارشد، سیکرٹری جنرل یوسف عدنان، ارشاد پرکاش، پرویز صادق، میاں ظفر اقبال، ڈاکٹر محمد ناصر، شبانی، عذرا، طلعت ناہید,فاروق ایوب، ڈاکٹر محبوب عالم، محبوب احمد کے علاوہ این جی اوز کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button