قومی

ریاض حسین انجم کے چھاپے، گرانفروشوں کو جرمانے، اوورچارجنگ کرنے والے بچ نہیں سکیں گے

فیصل آباد(94 نیوز) ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس/ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا۔ انہوں نے پھل وسبزیوں،چینی، آٹا، گوشت سمیت کریانہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا جائزہ لیا اور نرخ ناموں کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی بھاری جرمانے کئے۔انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ اشیاء سرکاری مقررکردہ نرخوں پر ہی فروخت کریں اور اوورچارجنگ سے گریز کیا جائے بصورت دیگر وہ قانون کی سخت گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button