National

Election Commission to Imran Khan 5 Disqualified for the year

Islam Abad (94 news) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 5 سال کےلیے نا اہل قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کُرم سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال سزا اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔ چیئرمین پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت ناہل ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے چیئرمین اٹک جیل میں اسیر ہیں۔

سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (PTI) کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔

جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات ثابت ہوتے ہیں، ان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال کی سزا سنائی جاتی ہے، ان کے گرفتاری کے وارنٹ نکالے جاتے ہیں۔

جج نے چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close