قومی

کسانوں کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

فیصل آباد (94 نیوز) نگران صوبائی وزیرصنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے قائم کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ کمشنر فیصل آباد سلوت سعید بھی موجود تھیں۔

کمشنر نے بتایا کہ ڈویژن میں کسانوں کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں۔اس ضمن میں نگران صوبائی وزیر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کسانوں اور تاجروں کے مسائل کے حل میں ہونے والی پیشرفت سے مسلسل آگاہی لی جارہی ہے۔ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی اور ٹاسک فورس کمیٹیز کو بحال کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔کسانوں کو کھادوں کی دستیابی،پانی چوری کے واقعات کی روک تھام،فیسکو سے متعلقہ ایشو حل ہو رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں ہر صورت یقینی بنائی جائیں۔انہوں نے ڈویژن کے ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ کو سبزی وفروٹ منڈیوں میں کسانوں کے اجناس کی کٹوتی کی مکمل روک تھام کو یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ کسانوں کا استحصال برداشت نہیں،کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے زرعی شعبے پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بعدازاں صوبائی وزیر صنعت نے تاجروں کے اجلاس کی صدارت کی۔کمشنر سلوت سعید بھی موجودتھیں۔صوبائی وزیر نے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے 6۔ الگ الگ کمیٹیز کے قیام کا اعلان کیااور کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرانا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ تاجروں وکسانوں کے مسائل سننے اور ان کے قابل عمل حل کے لئے اقدامات جاری رکھیں اور مشترکہ کاوشوں سے فیصل آباد کو مثالی ڈویژن بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button