قومی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس، سماعت روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (94 نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کے کیس میں وکلاء صفائی کی سماعت روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کی۔ وکلاء صفائی عثمان گل اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی کے جونیئر  بھی عدالت پہنچے۔ وکیل صفائی عثمان گل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد کی گئی، فرد جرم دوبارہ بھی عائد نہیں کی جاسکتی، اس مرحلے پر دوران عدت نکاح کیس کی سماعت نہیں کی جاسکتی۔

عثمان گل نے مزید کہا کہ عدالت کے 16جنوری کےحکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، شادی اس عدالت کی حدود میں نہیں ہوئی لہٰذا عدالت کیس نہیں سن سکتی۔ جج قدرت اللّٰہ نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے کوئی فیصلہ آتا ہے تو دیکھ لیتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس کی مزید سماعت کل (19 جنوری) تک کیلئے ملتوی کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button