قومی

سانحہ ساہیوال پرجے آئی ٹی کی تہلکہ خیز ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آگئی

لاہور (94نیوز)سانحہ ساہیوال کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں جے آئی ٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق سانحہ ساہیوال مس مینجمنٹ کا نتیجہ ہے ،کمزور معلومات کے بنیاد پر جلد بازی میں کمزور آپریشن کیا گیا ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل اور اس کی فیملی بے گنا ہ ہے جبکہ ذیشان کا معاملہ مشکوک ہے جس کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے ۔رپورٹ کے مطابق مطابق سی ٹی ڈی پر فائرنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا ،بادی النظر میں سی ٹی ڈی کے بیانات درست نہیں لگ رہے ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے میڈ یا سے شیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس اہم ترین اجلاس کے اختتام پر وزیر قانون پنجاب اجلاس کے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button