دلچسپ و عجیب

اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ، نیا نام تجویز کر دیا گیا

اسلام آباد (94 نیوز) بنگلہ دیش کے شہری کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک مضحکہ خیز پٹیشن کے خاصے چرچے ہو رہے ہیں۔ یہ پٹیشن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے دائر کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے ایک شہری کی جانب سے انٹرنیٹ پر دائر پٹیشن میں پاکستان کے دارالحکومت کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی شہری کا موقف ہے کہ نام اسلام آباد دراصل اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، لہذا پاکستانی دارالحکومت کا نیا نام "اسلام آ گڈ” رکھا جائے۔ ابرار نامی اس شخص کو پاکستانی شہریوں کی جانب سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کے دارالحکومت کے نام کا اصل مطلب سمجھنے میں ناکام رہا۔

نام اسلام آباد کسی طور پر بھی دین اسلام کا غلط مطلب نہیں بنتا، دراصل اسلام آباد کا مطلب ہے اسلام کا شہر۔

نام اسلام آباد پاکستان کے نام کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔ جیسے پاکستان کا مطلب ہے پاک سرزمین، ویسے ہی اسلام آباد کا مطلب ہے اسلام کا شہر۔ پاکستانی شہریوں کی جانب سے اسلام آباد کا درست مطلب سمجھانے کے بعد بھی بنگلہ دیشی شہری نے تاحال اپنی آن لائن پٹیشن واپس نہیں لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button