قومی

اسلام آباد، 100 سے زائد وارداتیں کرنیوالے 2 سگے بھائی گرفتار

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں گن پوائنٹ پر اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گن پوائنٹ پر اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان عامر سلیم اور احسن سلیم دونوں سگے بھائی ہیں ، ملزمان لاہور پولیس کو بھی 15سے زائد وارداتوں میں مطلوب ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے 20 موبائل فون، جدید اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close