قومی

اسرائیل میں ملازمت کرنیوالے 8 پاکستانیوں کیخلاف مقدمات، 5 گرفتار

اسلام آباد (94 نیوز) ایف آئی اے میرپور خاص کرائم سرکل نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے اسرائیل ملازمت کررہے تھے۔

ایف ائی اے حکام کے مطابق 8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واش سروس اسٹیشن پر ملازمت کرتے رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور شامل ہیں۔

ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے، ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی اور اسرائیلی ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کیے، ملزمان کا تعلق میر پور خاص سے ہے۔

ملزمان یورپی ویزے پر اردن ایئر پورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے جبکہ ویسٹرن یونین کے ذریعے پاکستان میں اہلِ خانہ کو پیسے بھیجتے رہے۔ ملزمان ترکیہ، کینیا اور سری لنکا کے راستے سے بھی اردن ایئر پورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے۔ وطن واپسی کے لیےدبئی کے راستے اردن ایئر پورٹ سے کراچی آتے تھے۔

ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button