National

Ishaq Dar left for the airport with his son to return home

London (94 news) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار پاکستان آنے کے لیے اپنے صاحبزادے علی ڈار کے ہمراہ لوٹن ایئر پورٹ روانہ ہو گئے ہیں۔

پاکستان آنے کے لیے شہباز شریف اور اسحاق ڈار الگ الگ لوٹن ایئر پورٹ پہنچیں گے۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان جانے کا مشورہ دیا تھا۔ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے لیے بدھ کی نشست بک کرائی تھی۔

اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر سینیٹر اور وزیرِ خزانہ کے عہدوں کے حلف اٹھائیں گے، وہ گزشتہ 5 برس سے لندن میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔

کل لندن میں اعلیٰ لیگی قیادت کے اجلاس میں مفتاح اسماعیل نےبطور وزیرِ خزانہ اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close