قومی

ابرار الحق سیاست ہی چھوڑ گئے

اسلام آباد (94 نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نے پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ابرار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق فوجی خاندان سے ہے، شہیدوں کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ہر مسلمان کی طرح میں بھی فوج میں جانا چاہتا تھا، جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ انتہائی تکلیف دہ تھا ، ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پارٹی ہی نہیں بلکہ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ابرار الحق آبدیدہ ہوگئے۔ 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button