کھیل

آل ڈسٹرکٹ ڈیپارٹمنٹس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقادجلد کیا جائے گا، کامران حمید سندھو

سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس،طیب مقبول،علی رضا،قمر ارشاد،معظم عمران،امنان،فتح اللہ، صداقت شاہ، طاہر شہزاد اور ذوالفقار باجوہ کی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت کامران حمید سندھو صدر ایسوسی ایشن منعقد ہوا۔ جس میں چیئرمین طیب مقبول، وائس چیئرمین علی رضا، جنرل سیکرٹری قمر ارشاد، جوائنٹ سیکرٹری معظم عمران، انفارمیشن سیکرٹری امنان ایگزیکٹو ممبران فتح اللہ، صداقت شاہ، طاہر شہزاد اور ذوالفقار باجوہ نے شرکت کی۔

اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر کامران حمید سندھو نے کہا کہ فیصل آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل ڈسٹرکٹ ڈیپارٹمنٹس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہاہے۔ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی تاریخ کا اعلان بہت جلد کردیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین طیب مقبول نے کہا کہ فیصل آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کا انعقاد بھی جلد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button