قومی

پی ٹی آئی کا سعودی عرب سے متعلق شیرافضل مروت کے بیان سے اظہار لاتعلقی

اسلام آباد (94 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار سے متعلق خیالات سے مکمل لاتعلقی کرتے ہیں۔شیر افضل مروت کے خیالات پی ٹی آئی کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور غمازی نہیں کرتے، شیر افضل مروت کے بیان کو حقیقت پر مبنی بیان نہیں سمجھتے، یہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر پی ٹی آئی قیادت یا کارکنان کی تائید حاصل نہیں ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے نہایت قریبی اور بااعتماد برادر اسلامی ممالک میں شامل ہے، سعودی حکومت اور عوام سے پاکستان کے تعلقات کو بانی پی ٹی آئی اور قیادت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان احترام، اعتماد کا رشتہ قائم ہے، تحریک انصاف دونوں ممالک کے قریبی اشتراک اور بھائی چارے کے فروغ کی خواہاں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button