the game

Ali Tareen gave the name of the real owner of Multan Sultans

Islam Abad (94 news) Pakistan Shield League-7 18 After two days of rest, I decorated the field in Lahore again from tomorrow

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کے حوالے سے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فل اسٹرنتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، کوئی کھلاڑی سیریز سے دستبردار نہیں ہوا وہی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایشیز سیریز میں حصہ لیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ میں آشٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، کیمرون گرین، مارکوس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں مارنوس لابو شین، نیتھن لیوئن ،میچل مارش ، مائیکل نیصر ، میچل اسٹارک ،میچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

وائٹ بال کرکٹ سیریز میں شامل تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، آسٹریلین ٹیم 1998کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

گزشتہ دنوں ہی پی سی بی نے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا ، دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم 4سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائینگے۔

دوسرا ٹیسٹ 12 From 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا 21 From 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی، آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button