قومی

آج کے دن پاکستان ایٹمی طاقت بن کر ابھرا، یوم تکبیرکی 28 ویں سالگرہ پر مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو مبارکباد

راولپنڈی (94 نیوز) یوم تکبیرکی 28 ویں سالگرہ پر مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کومبارکباد پیش کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئرچیف، نیول چیف نے قوم کو مبارکباد دی، یوم تکبیر تاریخی کارنامے کی یاد دلاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج کے دن پاکستان ایٹمی طاقت بن کر ابھرا، اس دن پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں سٹریٹجک توازن بحال کیا، یہ عظیم سنگ میل قومی اتحاد، استقامت اور ملکی خود مختاری کی علامت ہے۔یہ دن علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے، یہ تاریخی کامیابی مدبر قیادت، سائنسدانوں ا نجینئرز کی غیرمعمولی خدمات کی بدولت ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ کامیابی پاک افواج اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button