قومی

ایف ڈی اے نے سکیموں کو مزید آسان بنانے کے لئےرولز ریگولیشنز2020کی منظوری دیدی

فیصل آباد(94 نیوز) ایف ڈی اے گورننگ باڈی نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے امور کو مزید آسان اور منظم بنانے کے سلسلے میں بعض ترامیم کیساتھ ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز ریگولیشنز2020ایف ڈی اے کیلئے اختیار کرنے کی منظوری دی ہے اس سلسلے میں حتمی منظوری کیلئے ڈرافٹ حکومت پنجاب کو ارسال کیاجائیگا جس کی توثیق کے بعد یہ رولز نافذ العمل ہونگے۔ اس سلسلے میں گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین لطیف نذر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ،ایم پی اے /فوکل پرسن ٹیپا فردوس رائے، وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید، ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز ودیگر اراکین چوہدری جاوید شریف، ماجد حسین، یاسر انور، سید اعظم سلطان، چیف انجینئر شاہد محمود، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ڈپٹی کمشنر آفس اورلوکل گورنمنٹ کے نمائندگان ڈاکٹر نوید افتخار، ضمیر الحسن، رانا تنویر، صدام حسین، ، ڈائریکٹرزاسماء محسن، مہرایوب، اعظم ملک، ڈپٹی ڈائریکٹرز یاسر اعجاز چٹھہ، راحیل ظفر، ودیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز اینڈ ریگو لیشن 2020کے نمایاں پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہاکہ حکومت پنجاب تعمیراتی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے دی ہے اور لینڈیوز کے حوالے سے نئے قواعد و ضبوابط کا مقصد پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے امور کے حوالے سے محکمانہ کارروائی میں مزید آسانی پید ا کرنا اورچھوٹے پیمانے پر رہائشی سکیموں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے قواعد و ضبوابط کے اطلاق سے نہ صرف ڈویلپرز /بلڈزکو محکمانہ سہولیات فراہم کی جاسکیں گی بلکہ ایف ڈی اے کے ریونیو میں اضافہ، بے جامقدمہ بازی کی روک تھام، تجاوزات، قبضہ مافیا، تعمیراتی شعبہ میں دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز اینڈ ریگو لشینز میں ہاؤسنگ سکیم کے حجم کے مطابق اپروچ روڈ دستیابی ابتدائی پلاننگ کی منظوری کا خاتمہ کرکے براہ راست ٹیکینکل کلیرنس اور آؤٹ پلان کی منظوری، سروسز کے ڈیزائن، محکمہ تحفظ ماحولیات سے این او سی کی فراہمی کیلئے چھ ماہ مدت مقرر کرنے، مارکٹینگ اور ترقیاتی کام سے متعلق شرائط، پہلے سے موجود رہائشی سکیم میں توسیعی کے حوالے سے ضبوابط کو سادہ بنانے کے علاوہ ہاؤسنگ سکیم میں دس فٹ سیٹ بیک اور شاہرات کے اطراف کے ساتھ چارفٹ ف چوڑائی کافٹ پاتھ بنانے،فی کنال دس درخت لگانے، پانچ کلومیٹر کی حدود میں قبرستان کیلئے جگہ مختص کرنے، پبلک بلڈنگ و کمرشل ایریاکی شرائط میں نرمی سمیت دیگر امور میں آسانی لائی گئی ہے۔اجلاس کے دوران ٹیکینکل ارکان نے بعض رولز کوفیصل آباد کے زمینی حقائق کے مطابق بنانے سے متعلق تجاویز دیں جن کو شامل کرکے ڈرافٹ حتمی منظوری کے لئے حکومت پنجاب کو بھیجا جارہاہے۔ چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر نے ایل ڈی نے لینڈ یوز روز اینڈ ریگو لیشن کو اختیار کرنے سے متعلق تعمیر ی بحث اور مثبت تجاویز کو سراہا اور کہاکہ ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے جوکہ کاروبارمیں آسانیاں پیداکرنے کے پروگرام کا حصہ ہے اس سلسلے میں محکمانہ قواعد و ضبوابط اور شرائط کو مزید آسان بنانے کیلئے اقدامات کے بہتر نتائج حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ ایف ڈی اے کی سروسز کے معیار کو بہتر اور محکمانہ کارروائی میں تیزی لانے کی ہر کوشش کو کامیاب بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button