تقریبات/سیمینارز

کلچرل ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج میں رنگارنگ تقریب

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) کلچرل ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ستیانہ روڈ پیپلز کالونی فیصل آباد میں رنگارنگ تقریب ، پنجابی ثقافت کے رنگ نمایاں،دستکاری کے نمونے، علاقائی پکوان، ظروف، اور ملبوسات کے سٹالز لگائے گئے سٹاف اور طلبا نے پنجابی لباس زیب تن کیے اور پگڑیاں پہنیں لڑکوں نے تہبند اور چادریں باندھیں ، طالبات نے فراک اور شلوار قمیص کے مقامی رنگ بکھیرے. اس موقع پر تقریب سیخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رف طاہر نے کہا کہ انگریزوں کی آمد کے بعد پنجابی کلچر کو اور زبان و ادب کو فراموش کیا گیا پروفیسر قمر الزمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ثقافت کی تشکیل صدیوں میں ہوتی ہے ، سماج میں غیروں کی پیروی کرنے اور اپنی تاریخ پر شرمندہ ہونے کا رویہ پایا جائے تو ثقافت اپنی اقدار کھو دیتی ہے صدارتی خطاب میں پرنسپل ڈاکٹر افضل حمید نے کہا کہ مشرقی پنجاب نے اپنی ثقافت کو زندہ رکھا لیکن مغربی پنجاب میں مغرب کی نقالی نے مصنوعی ماحول پیدا کیا حقہ ہمارا کلچر نہیں تھا لیکن ہم نے زراعت سے منہ موڑ کر منشیات میں پناہ لی پنجابی دنیا میں بولی جانے والی بڑی زبانوں میں شمار ہوتی ہے اور کینیڈا کی تیسری بڑی بولی کا درجہ پا چکی ہے افسوس ہم پنجابی بولنے پر ندامت محسوس کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button