فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (رجسٹرڈ) نے ممبران کو تنظیمی کارڈز تقسیم کردئیے


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (رجسٹرڈ) کے زیرِ اہتمام ایک تقریب میں ممبران کو تنظیمی کارڈز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر محمد طاہر نجفی، جنرل سیکرٹری بشیر احمد تایا، سینئر فوٹو جرنلسٹ نعیم چوہدری، رانا لیاقت، خلیل الرحمن، اور ادریس چغتائی سمیت دیگر ممبران نے خصوصی کی۔ صدر محمد طاہر نجفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فوٹو جرنلسٹس میڈیا کا ایک مضبوط ستون ہیں، جو جان جوکھوں میں ڈال کر حقائق کو قوم کے سامنے لاتے ہیں۔ یونین اپنے ان محنت کش ممبران کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔جنرل سیکرٹری بشیر احمد تایا نے کہا کہ یونین کارڈز کی تقسیم کا مقصد ممبران کو باضابطہ حیثیت دینا اور انہیں فیلڈ میں شناخت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مزید اعتماد کے ساتھ اپنا پیشہ ورانہ فریضہ انجام دے سکیں۔تقریب میں ظفر اللہ خان، تصور عباس، اسد اللہ، عقیل پرویز، رضا علی جاوید، ملک سعید، رانا عدنان غنی، دلاور عباس، قیصر اقبال، شیخ شرافت، شبیر، علی حسن، عثمان بٹ، نادرمان، راشد علی، زہیب ذوالفقار، شوکت لازر، مصطفی، رومان رومی، ندیم شاہ، شاہد بٹ، رفیق ساگر، مرزا ہارون، یاسر سہیل، جمال شاہ، مرزا نعیم، کرم لائی، بابر علی، شبیب سلطان، عبدالرحمن، مرزا منان، انیس صدیق، اور میاں علی کو کارڈز تقسیم کئے گئے۔ یونین کارڈز کی اس تقسیم کو ممبران نے سراہا اور اسے ایک حوصلہ افزا اقدام قرار دیا۔ تقریب کا اختتام خوشگوار ماحول اور باہمی اتحاد کے عزم کے ساتھ کیا گیا۔



