Annual Parents' Day function at Divisional Public School College, special participation of Commissioner Salut Saeed


Faisalabad (94 news) ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں سالانہ یوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی۔ کمشنر سلوت سعید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مارچ پاسٹ کے علاوہ طالب علموں نے تمام صوبوں کی نمائندگی پر مشتمل کلچرکو اجاگرکیا۔ ہر کلچر کے طالب علموں نے کمشنر کو کلچرل تحائف پیش کئے۔
کمشنر نے کلچراجاگر کرنے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی اورتقریب کے شاندار انعقاد پر سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے تقریب میں شریک والدین کو خوش آمدیداور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے طالب علم آنے والے وقت میں ملک کے لیڈر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں ڈویژنل پبلک سکولز وکالجز میں طالب علموں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کے یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔اقبال کے شاہین اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اور منزل کے حصول کی جانب گامزن ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ علم کا راستہ ترقی وخوشحالی کا راستہ ہے۔ڈویژنل پبلک سکولز کو نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر میں معیاری تعلیمی ادارے بنانا ترجیح ہے۔کمشنر فیصل آباد نے نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں اعلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے اور طالب علموں کو آئندہ بھی اسی جذبے،لگن اور محنت سے کامیابیاں سمیٹنے کی تلقین کی۔ایڈیشنل کمشنر ریونیو طارق خان نیازی،پرنسپل شاہد محمود،اساتذہ،والدین اور طالب علم بھی تقریب میں شریک تھے۔



