قومی

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کا مویشی منڈیوں اور انٹر ڈسٹرکٹ چیک پوسٹوں کا دورہ

فیصل آباد( 94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے گزشتہ دنوں عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں ڈویژن فیصل آباد کے اضلاع میں مختلف مویشی منڈیوں اور چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ضلع جھنگ میں اینیمل سیل پوائنٹ کوٹ سائی سنگھ،چیک پوسٹ چنیوٹ موڑ اور چیک پوسٹ اڈا کھوئی اور مویشی منڈی تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔ اسی طرح ضلع فیصل اباد میں مویشی منڈی نیامو انہ سمندری روڈ تحصیل فیصل آباد جبکہ تحصیل جڑانوالہ کی مختلف مویشی منڈیوں اور انٹر ڈسٹرکٹ چیک پوسٹوں کا بھی معائنہ کیا جن میں مویشی منڈی خانوآنہ (ستیانہ روڈ)، مویشی منڈی جڑانوالہ اور چیک پوسٹ جڑانوالہ شامل تھیں۔ دورے کے دوران تمام تعینات عملہ موجود پایا گیا جبکہ سپرے مشینیں مکمل طور پر فعال اور چیچڑ مار ادویات وافر مقدار میں دستیاب تھیں۔

ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے گاڑیوں پر منتقل کیے جانے والے جانوروں پر چیچڑ مار سپرے کی سرگرمی کا خود مشاہدہ کیا اور کسانوں سے مثبت رائے حاصل کی۔ موقع پر کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ چوکس رہیں، بھرپور جذبے سے ڈیوٹی انجام دیں اور چیچڑوں سے پھیلنے والی متعدی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے تسلسل سے کام جاری رکھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button