قومی

واسا نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا۔ ندیم صادق ڈوگر

فیصل آباد والوں کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے، تمام سرکاری ادارے ن لیگ کی ذاتی ملازمت کررہے ہیں، حاجی اسماعیل سیلا
پورا شہر کھنڈر بن گیا، واسا کی کارکردگی کا پول کھل گیا، گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، کوئی پرسان حال نہیں، میاں کاشف


فیصل آباد (میاں ندیم سے) واسا نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، واسا، پی ایچ اے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملکر شہر تباہ کردیا۔ اسمبلی کے فلور پر بھی ہماری آواز نہیں سنی جا رہی، کئی بار شکایت کی مگر سنی ان سنی کردی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار ندیم صادق ڈوگر ایم پی اے، حاجی اسماعیل سیلا ایم پی اے، بشارت ڈوگر سابق یونین کونس چئیرمینو رہنما پی ٹی آئی، میاں کاشف سابق یونین کونس چئیرمین و صدر عوامی تحریک و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ندیم صادق ڈوگر نے کہا کہ لوگوں نے ہمیں عمران خان کے نام پر ووٹ دیا۔ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، عوام کے مسائل کو حل کرنے اور سروسز کی فراہمی میں حکومت کی طرف سے بہت بڑا فقدان ہے۔ سرکاری عملہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بنا ہوا ہے۔ واسا کی بری کارکردگی سے گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کررہی ہیں، ہم اسمبلی کے فلور پر بھی آواز اٹھا چکے لیکن کوئی سننے والا نہیں۔ مسجد تک پیدل نہیں جایا جا سکتا۔ ہم ایم پی ایز واسا حکام کو بار بار کہہ چکے شکایت درج کرو چکے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی جس کی وجہ سے آج پریس کانفرنس کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ندیم صادق ڈوگر نے کہا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہماری بے شمار شکایات پر ایم ڈی واسا میسج کا صرف اتنا جواب دیتے کہ ” نوٹڈ” اسکے بعد کوئی جواب نہیں دیا جاتا، لوگ ہمیں پوچھتے، لیکن واسا کام کرکے راضی ہی نہیں،ندیم صادق ڈوگر نے الزام عائد کیا کہ ایم ڈی واسا ایف ڈی اے سے ٹرانسفر ہو کر آئے ہیں، انکا ڈویلپرز کیساتھ مخصوص رابطہ ہے وہ دفتر موجود ہی نہیں ہوتے۔ لوگ ان سے ملنے اور اپنہ شکایات کے ازالے کے لئے کس کے پاس جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بجٹ میں واسا کیلئے کوئی رقم ہی مختص نہیں کی گئی۔ فیصل آباد کے باسیوں کیساتھ اس لئے زیادتی ہو رہی کیونکہ یہ عمران خان سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے، یہ جعلی فارم 47 والے ہمارے ساتھ زیادتی کررہے۔ عوام کے غیض و غضب ہے انکو کوئی نہیں بچا سکتا، ہماری حکومت جلد آنے والی ہے۔: مون سون میں عوام کو اللہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سابقہ یونین کونسل چئیرمینز بھی ہمارے ساتھ بیٹھے ہیں۔ اگر ہماری بات نہ سنی گئی۔ ہر ایم پی اے 5 لاکھ لوگوں کا نمائندہ ہے وہ سڑکوں پر اپنے ووٹرز کیساتھ آئیں گے۔ندیم صادق ڈوگر نے کہا کہ اگر ہماری آواز نہ سنی گئی تو یہ نہ ہو کہ فیصل آباد کے شہری سرکاری دفتروں کا گھیراؤ شروع کردیں۔ واٹر سپلائی کے نام پر سڑکیں ادھیڑ دی گئیں۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ صرف ریڑھیاں اٹھانے میں مصروف ہے۔ انکروچمنٹ کے نام پر غریب عوام کیساتھ زیادتی کی جاتی ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہم جانتے ہیں کہ کس طرح مجبوریوں کے باوجود ہمارے ورکرز ہمارے ساتھ ہیں، امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو چوروں اور ڈاکوؤں کے حوالے کردیا گیا۔ سی پی او قانون پر عملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں، پی ٹی آئی پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کئے جارہے ہیں۔ انکے گھروں پر چھاپے مارے جارہے۔ عوام کو اتنا تنگ نہ کریں اتنا مجبور نہ کریں کہ لوگوں کو سڑکوں پر آنا پڑے۔حاجی اسماعیل سیلا ایم پی اے، بشارت ڈوگر ایم پی اے نے کہا کہ فیصل آباد نے پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیا۔ عمران خان نے کہا تھا جہاں سے لوٹا جیتے گا اس شہر میں نہیں آؤں گا فیصل آباد والوں نے پی ٹی کو تاریخی ووٹ دیکر ثابت کردیا کہ عوام عمران خان کیساتھ ہیں، موجود ہ دور میں گلیوں کی حالت زار دیکھیں ملک کو چوروں لٹیروں نے جس طرح لوٹا اسکی مثال نہیں ملتی۔ بے روزگاری عام ہو گئی ہے، انڈسٹری تباہ کردی گئی ہے، ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئیں۔ ڈاؤن سازی کی وجہ سے لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا۔ فیصل آباد کے تمام حلقوں کا یہی حال ہے۔ جن کو اس عوام نے الیکشن میں مسترد کیا واسا والے انکے ڈیروں پر حاضریاں لگوا رہے، انکے ذاتی ملازم بن گئے یہ کیا ہو رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی واسا کو یہاں سے فارغ کیا جائے، لیکن یہاں سزا یہ دی جاتی ہے کہ ایک ہی شہر میں تبادلے کئے جاتے۔افسران نے ڈبل کیبن ڈالے رکھے ہوئے ہیں اور مزدوروں، سیور مین، سینٹری ورکرز کو ڈیلی ویجز پر رکھا جاتا ہے۔: افسران اس ملک کو کوٹ گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹک ٹاکر وزیر اعلی واسا عملہ دیگر افسران نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو وہ دن دور نہیں جب انکا احتساب ہوگا، وقت آنیوالا ہے۔ اب عوام ان افسروں کا محاسبہ کریں گے۔ مہنگائی کی وجہ سے بجلی کے بل ادا نہیں ہو رہے۔ بشارت ڈوگر نے کہا کہ گلیوں کا پانی شاپروں میں بھر کر ان افسروں کے دفتروں میں پھینکیں گے، انہوں نے سوال کیا کہ واسا کا ریونیو کہاں جاتا 47 کروڑ کا ایک پراجیکٹ چنگا پانی کے نام سے میرے حلقہ میں شروع کیا گیا چودہ سال ہوگئے وہ چل نہیں سکا۔ کہاں گیا وہ 47کروڑ روپیہ جو چنگا پانی پراجیکٹ پر لگایا گیا اور اس پراجیکٹ سے عوام کو ایک بوند نہیں ملی۔اسی طرح کے کئی پراجیکٹس واسا نے شروع کئے لیکن ادھورے رہ گئے صرف پیسہ ہضم کرنے کیلئے ایسے منصوبے بنائے جاتے اور مکمل بھی نہیں کئے جاتے۔ حاجی اسماعیل سیلا نے کہا کہ پی پی 116 سے جیتا اور رانا ثنا ء اللہ سے میرا مقابلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں بیس بیس بار واسا سے رابطہ کیا جاتا لیکن کوئی جواب نہیں آتا۔ وہ دفتر ہی نہیں بیٹھتے۔ فیصل آباد میں صرف پی ٹی آئی جیتی اسی کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے۔ عوام کو مجبور نہ کرو میرے حلقے میں پی ایچ اے کے 17 پارکس ہیں لیکن انکی حالت زار انتہائی ابتر ہے۔ پی ایچ اے مخصوص پارکس پر کام کرتا۔ہمارے کام صرف اس لئے نہیں کئے جاتے کہ ہمارا تعلق پی ٹی آئی کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جلد آئے گا،

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button