قومی

فیصل آباد:میراتھن وسائیکل ریس کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد میں میراتھن اور سائیکل ریس کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت منعقدہوا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز زینب جہانداد،اسسٹنٹ کمشنر سٹی و صدر،ڈویژنل وڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ میراتھن اور سائیکل ریس بوہڑاں والی گراؤنڈ سے شروع ہوگی۔میراتھن میں بچے اور معذور افراد بھی خصوصی شرکت کریں گے۔سائیکل ریس گٹ والا پارک جبکہ میراتھن ریس کشمیر پل انڈر پاس پر اختتام پذیر ہوگی۔سائیکل ریس کے لئے 22 کلومیٹر اور میراتھن ریس کے لئے 10 کلومیٹر کا ٹریک مقررکیا جائے گا۔سائیکل ریس دوپہر دو بجے جبکہ میراتھن اس کے فوراً بعد شروع ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو سیکیورٹی،صفائی، ٹریفک مینجمنٹ اور فرسٹ ایڈ کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔سائیکل ریس میں یونیورسٹیوں،پرائیویٹ سکولوں اور کلبز کی رجسٹریشن بھی کی جائے۔اس ایونٹ کو میگا ایونٹ کی شکل دے کر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے۔خصوصی افراد کی وہیل چیئر ریس بھی کرائی جائے اورچھوٹے بچوں کے لیے بھی خصوصی ریس کا اہتمام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے بہترین انتظامات یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button