قومی
سکولوں میں چھٹیاں دینے کی تجویز آ گئی


اسلام آباد(94 نیوز) حکومت نے سموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ سکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز زیر غور ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش پر 35 کروڑ روپے تک خرچ آئے گا جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں، مصنوعی بارش کیلئے محکمہ موسمیات اور محکمہ ماحولیات کا کردار ہے، آلودگی بڑھنے سے سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہاہے ۔



