بین الاقوامی

حزب اللہ کو نشانہ بنایا گیا تو اسرائیل کو مٹا کر رکھ دیں گے، ایران

تہران (94 نیوز) ایران نے کہا ہے کہ اگر صیہونی ریاست نے لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنایا تو اسرائیل کو مٹا کر رکھ دیں گے۔

نیو یارک میں ایران کے مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ بھرپور جنگ اور تمام محاذوں پر جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔ اگر اسرائیل نے حزب للہ پر فوجی جارحیت کی تو ایک تباہ کن اور مٹا دینے والی جنگ شروع ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کے بعد وہ حزب اللہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے لبنان میں ان کو نشانہ بنائے گا۔

حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو صیہونی ریاست کی سرزمین پر حملے اور ہزار سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار حزب اللہ کو ٹھہراتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے انتقام لینے کی دھمکی دی تھی۔اس دھمکی کے بعد سے اسرائیل نے لبنان میں حماس اور حزب اللہ کے کمانڈرز کو ڈرون حملوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button