تقریبات/سیمینارز

جی سی یونیورسٹی میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد، ڈاکٹر امتیاز ڈوگر کا خصوصی لیکچر

فیصل آباد (94 نیوز) انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتالII کے زیراہتمام کالج آف لاء گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں چیئرپرسن کالج ڈاکٹر غلام مرتضی، ماہر امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر، جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم، صدرچوہدری ظفر اقبال، انسپکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سید سلمان ہندل، محمد سلیمان اکبر فوکل پرسن، ڈاکٹرپروفیسر میاں محمد عمران، ڈاکٹر فوزیہ، محمد افضل، عابد علی ودیگر شریک تھے۔شرکاء نے طالب علموں کو نشہ کے نقصانات اس سے بچاؤ سے آگاہی دی۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو نشہ سے دور رکھنا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس ضمن میں انجمن انسداد منشیات کو مضبوط کیا جائے تاکہ مشترکہ کاوشوں سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکیں۔اس موقع پر سوال وجواب کی نشست بھی ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button