قصر بہبود میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد


فیصل آباد(94 نیوز) خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے حوالےسے آگاہی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں محکمہ سوشل ویلفئیر کے ادارہ قصر بہبودمیں 28 نومبر کو ایک سیمینار منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر کنول شہزادی نے سیمینار کی صدارت کی۔ مینجر قصر بہبود ریحانہ یاسمین، وومن پروٹیکشن آفیسر صنم زہرا سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اور طالبات بھی موجود تھیں۔ ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہذا ہر فرد کو خواتین کا احترام اور معاشرے میں ان کا جائز مقام دینے کے کا شعور ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے خواتین پر جبر وظلم اور تشدد کی ممانعت کی ہے لہذا اس سلسلے میں ہمیں ایسے منفی اقدامات کی روک تھام کرنی چاہیے۔انہوں نے خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی محکمانہ کوششوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ اس ضمن میں موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔سیمینار سے مینجر قصر بہبود اور وومن پروٹیکشن آفیسر نے بھی خطاب کیا۔



