Bilawal Bhutto termed the federal budget as an economic attack on the people


Islam Abad (94 news) Chairman People's Party Bilawal Bhutto Zardari termed the federal budget for the upcoming financial year 2021-22 as an economic attack on the people.
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، سال بدل گیا ہے مگر عوام کے حالات نہیں بدلے، بجٹ آگیا مگر غریب کا چولہا ابھی بھی بجھا ہوا ہے، عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی،بیروزگاری،غربت تاریخی ہے توبجٹ کیسے عوامی ہوسکتاہے؟ بجٹ کے وقت سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائی دے رہے تھے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ بجٹ سے عمران خان نے اپنا غریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیاہے،پاکستان پیپلز پارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔



