بین الاقوامی

پوپ فرانسس کو زکام،کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا

ویٹی کن سٹی (94 نیوز) مسیحی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو زکام ہوگیا جس کے بعد انکا باقاعدہ ٹیسٹ کیا گیا جس میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ ویٹی کن سٹی کے ترجمان میٹیو برنی نے رپورٹ پر اپنا موقف نہیں دیا ہے۔

83 سالہ اولڈ رومن کیتھولک لیڈر جن کا ایک پھیپھڑا کئی دہائیوں پہلے ہی بیماری کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا، نے گزشتہ ہفتے لوگوں سے ملاقاتیں منسوخ کردی تھیں۔ پوپ فرانسس نے ویٹی کن کے سینئر حکام کے ہمراہ روم کے جنوب میں واقع ایک چرچ میں ہونے والی تقریبات میں حصہ بھی لینا تھا تاہم بیماری کے باعث وہ اس میں شریک نہیں ہوسکے۔

پوپ فرانسس کو ایک ایسے وقت میں بیماری نے گھیرا ہے جب اٹلی میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پیر کے روز تک کے اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button