قومی

بلاول بھٹو نےسندھ کے وزیراعلیٰ کا اعلان کردیا

کراچی (تعلیم ٹی وی آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کو ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاﺅس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ جبکہ آغا سراج درانی کو سپیکر اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی سپیکر کیلئے امیدوار نامزد کر دیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ نام سامنے نہیں آ سکاہے اور پی ٹی آئی کا کہناہے کہ اس پر ابھی مشاورت جاری ہے اور عمران خان خود ان کے نام کا اعلان کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button