قومی

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر اشفاق احمد انجم کا ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کا دورہ

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر اشفاق احمد انجم نے ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کا دورہ کیا اورقربانی کے جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے ادویات کی دستیابی ودیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ویٹرنری کیمپ پر سٹاف کی حاضری چیک کی اورادویات کے سٹاک کا جائزہ لیتے ہوئے سٹاف کو ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات / بیوپاریوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں 9 سیل پوائنٹس،ضلع جھنگ میں 9 ، ضلع چنیوٹ میں 5 اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4 سیل پوائنٹس پر ویٹرنری کیمپس قائم کئے گئے ہیں جوکہ بیوپاری حضرات کے جانوروں کے لئے فری علاج معالجہ، مادہ جانوروں کے لئے حمل ٹیسٹ اور چیچڑ مار سپرے کی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کررہے ہیں اور ہر سیل پوائنٹ پر ایک موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے عیدالضحی تک یہ سہولیات سیل پوائنٹ پر آنے والے حضرات کے جانوروں کے لئے مفت فراہم کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button