قومی
لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن عہدیداران کی وزیر تعلیم پنجاب سے ملاقات

صوبائی وزیر کی اپ گریڈیشن و سروس سٹرکچرکے حوالے سے یقین دہانی

فیصل آباد (94 نیوز) پنجاب بھر کے لیب اٹینڈنٹ کی اپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر کے حوالے سے نجف نواز صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن، فنانس سیکرٹری راشد حسین، رائے احمد کلیار نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے پنجاب اسمبلی ہال لاہور ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں لیب اٹینڈنٹ کی اپ گریڈیشن اور سروس سٹرکچر کے حوالے سے بات چیت ہوئی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ اور کہا کہ یہ آپ کا حق ہے آپ کو انشاءاللہ بہت جلد ملے گا ۔



