سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کے ذریعے سب کا شمارکیا جائیگا، اے سی سٹی فیصل احمد، میاں ندیم احمد


فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام سوشل ویلفئیر کے ادارہ قصر بہبود میں سوشو اکنامک سروے بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل احمد، چیئرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد، مینجر قصر بہبود میڈم ریحانہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محمد طاہر،جنرل سیکرٹری یوسف عدنان، چوہدری محمد سلیم، حاجی محمد یوسف، ریحانہ شاہد، ستارہ رانا، فاروق ایوب، شہباز گل، رانا محمد زاہد، رفعت سلطانہ، پامیلا بھٹی، کامران شرف، آصف گل و قصر بہبود کی طالبات اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ سیمینار سے اسسٹنٹ کمشنر نے حکومت پنجاب کی جانب سے سوشو اکنامک سروے اور رجسٹریشن بارے آگاہی دی۔ انہوں نے بتایا کہ پرونشیل سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ (”پی ایس ای آر”)کے ذریعے سب کا شمارکیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد سمیت پنجاب میں پہلی بار مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔عوام گھر سے بیٹھ کر آن لائن پورٹل pser.punjab.gov.pk پر خود کو رجسٹرڈ کراسکتے ہیں۔ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کی ہیلپ لائن0800-02345 پر بھی رجوع کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کسی بھی کمپیوٹر یا اچھے موبائل سے گھر بیٹھے بھی کی جا سکتی ہے۔اگر مستحق افراد رجسٹریشن کے لئے سنٹرز آئیں تو گھرانے کے سربراہ کا شناختی کارڈ،ذاتی شناختی کارڈ،بیوی کا شناختی کارڈ،اٹھارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کا شناختی کارڈ،اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کا ب فارم اورآمدن، زمین/جائیداد، گھر کے افراد کی تفصیل، بنک اکاؤنٹ کی تفصیل ہمراہ لائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں 514 سنٹرز قائم اور1297 ڈیٹا انٹری آفیسرز مقرر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں سیکرٹری یونین کونسل اور دیگر افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز زیادہ سے زیادہ لوگوں میں اس بارے آگاہی دیں، سیمینارز منعقد کرائے تاکہ کوئی بھی گھر، فرد اس سروے سے رہ نہ جائے۔
چیئرمین میاں ندیم احمد نے کہا کہ این جی اوز ہر میدان میں حکومت کا ہمیشہ ساتھ دیتی رہی ہیں اور آئیندہ بھی حکومت کا ساتھ دینگی۔ ہمارے ممبران ضلع بھر میں رجسٹریشن کے حوالے سے آپکے ساتھ ہونگے۔ لیکن حکومت بھی این جی آوز کیساتھ تعاون کرے۔ ہماری رجسٹرڈ این جی اوز کی رجسٹریشن کینسل کی جا رہی اور کام کرنے والی این جی اوز کے راستے میں حکومت رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ ہم حکومت کی نمائندگی کرتے۔ لیکن حکومت ہم سے مشکل وقت میں جب کوئی زلزلہ، سیلاب یا دیگر قدرتی آفات آتیں مدد بھی لیتی۔ یوسف عدنان نے کہا کہ ہم افراد باہم معذوری اور سوشو اکنامک سروے میں بھرپور ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر سیمینار کے شرکاء میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ سیمینار کے اختتام پر فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک کی شجرکاری مہم ” شجرکاری والدین کے نام” کا بھی آغاز کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر اور ایف این این کے ممبران نے قصر بہبود میں پودا بھی لگایا۔ چئیرمین میاں ندیم احمد نے بتایا کہ دو سال شروع کی گئی اس مہم میں سینکڑوں پودے لگائے گئے جو آج پھل دینے کے قابل ہو گئے۔



