بین الاقوامی

حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیشی فوج نے بڑا قدم اٹھا لیا، تمام ائیرپورٹس سیل کردئیے گئے

ڈھاکہ (94 نیوز ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد  کے ملک سے فرار ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی آرمی نے دارالحکومت ڈھاکہ کے تمام ایئر پورٹس بند کر دیئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان نے شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد پیر کی شام ساڑے پانچ بجے سے اگلے چھ گھنٹے کے لیے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ،حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن قمر الاسلام نے آج سہ پہر میڈیا کو ہوائی اڈہ بند ہونے کی تصدیق کی  ہے ،ائیرپورٹ حکام نے کہا کہ وہ صورتحال سے مزید اپ ڈیٹ کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button